عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی جلد سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر دیں۔

 تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے، 17 جنوری کو سزا ہوئی، 27 جنوری کو اپیل فائل کر دی، 15 مئی کو سزا معطلی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ نیب کیس لٹکانے کے لئے بار بار التوا مانگ رہا ہے، عدالت سے گزشتہ سماعت پر کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی، یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سزا معطلی کی دونوں درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے۔

Watch Live Public News