پاکستان نے بنگلہ دیش سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان نے بنگلہ دیش سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
کیپشن: پاکستان نے بنگلہ دیش سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

اسکواڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج شامل ہے۔ وکٹ کیپرز کے طور پر محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان ٹیم کا حصہ ہیں۔

اعلان کردہ اسکواڈ درج ذیل ہے:

سلمان علی آغا (کپتان)
ابرار احمد
احمد دانیال
فہیم اشرف
فخر زمان
حسن نواز
حسین طلعت
خوشدل شاہ
محمد عباس آفریدی
محمد حارث (وکٹ کیپر)
محمد نواز
صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)
صائم ایوب
سلمان مرزا
سفیان مقیم

سیریز کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان جلد متوقع ہے، جبکہ شائقین ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

Watch Live Public News