(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی کو پاکستانی کوہساروں اور سیاحت کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ مجھے شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نانگا پربت پر کوہ پیمائی کرنے کے ان کے حالیہ کارنامے پر میری دلی مبارکباد۔ یہ واقعی متاثر کن ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی ہمت اور عزم کا ایک طاقتور پیغام دیتی ہے، اور پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار دوستی کا ثبوت ہے۔
