اداکارہ زارا نور عباس کا ’اینٹی ایجنگ‘ پروڈکٹس استعمال کرنیوالی خواتین کو اہم مشورہ

اداکارہ زارا نور عباس کا ’اینٹی ایجنگ‘ پروڈکٹس استعمال کرنیوالی خواتین کو اہم مشورہ

ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے سکین  کے لئے استعمال ہونے والے ’ اینٹی ایجنگپروڈکٹس کی فروغ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ زارا نور عباس نےاپنے خیالات کا اظہار انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا، زارا نے لکھا کہ’ برائے مہربانی اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کو فروغ دینا چھوڑ دیں، عمر بڑھے گی اور یہ واحد قدرتی اور خوبصورت سچائی ہے، اسے قبول کریں، عمر کے بڑھنے کو کنٹرول نہ کریں۔

زارا نے لکھا کہ سلمنگ ڈراپس، وہ دوا جو آپ کا وزن کم کرتی ہے یا آپ کی جلد کا رنگ ہلکا کرتی ہے براہ کرم ایسے پروڈکٹس کی تشہیر بند کریں۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری کے آخر میں مزید لکھا کہ ادویات کے ساتھ منشیات کا استعمال بدترین قسم کی لت ہے، اپنی سوچ اور اپنے دماغ پر کام کریں جو ہمیشہ رہے گا۔

یا درہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا نے موت سے چند گھنٹے قبل ایک اینٹی ایجنگ انجکشن لگوایا تھا۔

رات کے وقت اداکارہ کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک کم ہوگیا اور وہ شدید کپکپی کا شکار ہو گئیں،جس نے ان کی حالت مزید بگاڑ دی جو سنبھل نہ پائی۔ 

Watch Live Public News