معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش  ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد

معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش  ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد

(ویب ڈیسک )  شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ  کا کہنا ہے کہ   فلیٹ کو سیل کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، لاش کئی روز پرانی  ہے جس کے باعث  شناخت ممکن نہیں،  ڈی این اے سیمپلز کی مدد سے ہی شناخت ممکن ہوسکے گی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ    بلڈنگ کے مکینوں کے مطابق خاتون کا نام حمیرا اصغر ہے اور وہ ماڈل، اداکارہ تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  سوشل میڈیا پر موجود تصاویر دیکھ کر کہنا مشکل ہے یہ لاش اسی خاتون کی ہے،    اب تک خاتون کا کوئی بھی قریبی عزیز سامنے نہیں آیا ہے۔

Watch Live Public News