امریکہ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، میاں، بیوی بچوں سمیت گاڑی میں جل گئے

 امریکہ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، میاں، بیوی بچوں سمیت گاڑی میں جل گئے

ویب ڈیسک: امریکہ کی ریاست ٹینیسی کے علاقے گرین کاؤنٹی میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں بھارتی شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 رپورٹ کے مطابق  ایک منی ٹرک جو غلط سمت میں آ رہا تھا، وہ سیدھا اُن کی گاڑی سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں رکھا گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے باعث لگنے والی آگ نے فوراً گاڑی کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ متاثرہ گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی اور خاندان کے تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، مقامی پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، لیکن جانیں بچانا ممکن نہ ہو سکا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ غلط سمت میں آنے والا منی ٹرک تھا، جس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Watch Live Public News