ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا ادھورا خواب، غم زدہ والدہ بتاتے ہوئے آبدیدہ

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا ادھورا خواب، غم زدہ والدہ بتاتے ہوئے آبدیدہ

ویب ڈیسک:مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ نے پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثنا بے سہارا بچیوں کے لئے فاؤنڈیشن بنانا چاہتی تھی اس سلسلے میں جو ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں کرسکتے ہیں، ثنا غریبوں کے لئے کچھ کرنا چاہتی تھی مجھے سے بہت کچھ کہتی تھی۔

مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی غم زدہ والدہ نے حکام بالا سے اپیل کی کہ وہ چاہتی ہیں کہ اسلام آباد میں ثنا کے نام کا فاؤنڈیشن بنایا جائے، حکومت بھی ہمارا ساتھ دے، میڈیا کے لوگ بھی ہمارا ساتھ دیں تاکہ بے آسرا بچیوں کے لئے فاؤنڈیشن بنائی جاسکے۔

والدہ نے اپنی بیٹی ثنا کے بارے بتایا کہ میری بیٹی ملنسار، ہنس مکھ تھی ہروقت ہنستی رہتی تھی۔

یاد رہے کہ 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو  گزشتہ ماہ 2 جون کو شام کے وقت اسلام آباد جی-I سیکٹر ان کے گھر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا، ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمرحیات نے اعتراف جرم کرلیا تھا۔

ملزم عمرحیات نے بتایا کہ  پہلی مرتبہ ملاقات کے لیے بلایا سارا دن انتظار کیا لیکن نہیں ملی۔ثناء یوسف نے مجھے واپس جانے کو کہا،  میں ثناء یوسف کی برتھ ڈے پر تحفہ لایا جو اس نے نہیں لیا،  2جون کو ثنا یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا لیکن نہیں ملی۔

عمر حیاب نے کہا کہ  مجھے ثناء یوسف کے ملاقات نہ کرنے پر سخت رنج تھا،  میں نے غصے میں آکر ثنا یوسف کو اس کے گھر جاکر قتل کردیا۔

Watch Live Public News