دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نیچا نہیں دکھا سکتی، ڈی جی آئی ایس پی آر

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نیچا نہیں دکھا سکتی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت  پاکستان کو نیچا نہیں دکھا سکتی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بولچستان میں سیکیورٹی صورتحال  پر بریفنگ  میں کہا گزشتہ 4 روز میں بلوچستان میں دہشتگردی کے 3 بڑے واقعات ہوئے۔فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے مذموم مقاصد کیلئے معصوم شہریوں کو ہدف بنایا۔منگی ڈیم کوئٹہ پمپنگ اسٹیشن کے علاقے میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا۔دہشتگردون نے زیارت میں پولیس چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔بہادر پولیس جوانوں نے فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا تعاقب کیا گیا۔دہشتگردوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا گیا اس دوران بھی متعدد دہشتگرد مارے گئے۔دہشتگردون کیخلاف جب گھیرا تنگ ہوا تو ان بزدلوں نے 18 یرغمالیوں کو قتل کردیا۔منگی ڈیم واقعے میں پہلے دن 9 پولیس جوان شہید اور آج 18 جوان شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ منگی ڈیم واقعے میں ملوث 26 دہشتگرد مارے گئے۔آج بی ایل اے کے ساتھ مقابلے میں 14 دہشتگرد مارے گئے۔ان تین آپریشن میں شہریوں اور پولیس اہلکاروں سمیت 43 افراد شہید ہوئے۔ان واقعات میں مجموعی طور پر 54 دہشتگرد جہنم واصل کیے گئے۔دہشتگردی کے ان واقعات میں زیادہ تر افغان دہشتگرد ملوث پائے گئے۔کراچی واقعے میں بھی افغان دہشتگرد ملوث تھے۔ان دہشتگردوں کو بنیادی قوت افغان طالبان رجیم فراہم کر رہی ہے۔افغان طالبان رجیم کو پاکستان کے عزت اور وقار سے مسئلہ ہے۔ان کو ہر اس چیز سے مسئلہ ہے جو بلوچستان کے عوام کیلئے ہے۔ان کو کوئٹہ کیلئے پانی کی پائپ لائن سے مسئلہ ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ہم روز ان دہشتگردوں کا تعاقب کریں گے اور ان کو ہدف بنائیں گے۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ بائی روڈ زیارت گئے۔تین سال سے ریاست جو واضح پالیسی دکھا رہی ہے ان کو اس سے پریشانی ہے۔غیر قانونی افغان مقیم باشندوں کو پاکستان  سے اٹھا کر باہر پھینکیں گے انکو اس سے مسئلہ ہے۔ہر دہشتگرد اور ان کے تمام سہولتکاروں کا پیچھا کریں گے۔اگر تم ہمارے بچوں اور شہریوں پر ہاتھ ڈالتے ہو اور سمجھتے ہو ہم آکر بات چیت کرینگے۔فوج اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ہر لمحے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ہر صورت ہمیں کامیابی حاصل ہوگی کیونکہ ہم حق اور سچ پر کھڑے ہیں ۔

Watch Live Public News