پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے لاپتہ کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے لاپتہ کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا

(ویب ڈیسک) پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے لاپتہ طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا۔

نجی کمپنی کے کارگو طیارے کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے سمندر میں 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے دوران لاپتہ طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا۔

طیارے کا ملبہ اوڑمارہ کے ساحل سے 53 نوٹیکل مائل جنوب میں ملا۔مزید شواہد اور عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے سمندر میں ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں ۔

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے  بحری اور فضائی اثاثے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

Watch Live Public News