کورونا ویکسین فائزر بارے گائیڈ لائنز جاری

کورونا ویکسین فائزر بارے گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا ویکسین فائزر کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

گائیڈ لائنز کے مطابق فائزرز ویکسین 18 سال اور زائد عمر کے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں فائزر ویکسین کی محدود مقدار ہی دستیاب ہے۔ فائزر کورونا کے ہائی رسک بیمار مریضوں کو لگائی جائے۔ فائزر ویکیسن عازمین حج، سٹڈی اور ورک ویزہ کے حامل افراد کو لگائی جائے گی۔

ویکسین حاملہ اور دودھ پلانے والی ماوں کو بھی لگائی جاسکتی ہے۔ امراض جگر اور دائمی پیپاٹائٹس کے مریض بھی فائزر لگوا سکتے ہیں۔ ٹرانسپلانٹ کے منتظر افراد دو ہفتے قبل فائزر لگوا سکتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کروانے کے ایک ماہ بعد مریض ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ بخار میں مبتلا افراد کو فائزر ویکسین مت لگائی جائے۔

کورونا کے مریضوں کو بھی فائزر ویکسین نہ لگائی جائے۔ شدید الرجی کا شکار افراد کو بھی فائزر مت لگائی جائے۔ فائزر ویکسین کو روشنی سے بچایا جائے۔ فائزرز ویکسین تیاری کے بعد چھ گھنٹے روم ٹمپریچر پر رکھی جا سکتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔