لاہور: 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملوں میں ملوث ایک اور شرپسند پی ٹی آئی یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکرٹری نکل آیا ۔ تفصیلات کے مطابق شر پسند کا نام حاشر خان درانی ہے اور اس کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے ، اس کے ساتھ وہ پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکریٹری بھی ہے ۔ شرپسند حاشر درانی نے بتایا ہے کہ وہ 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے کے وقت وہاں موجود تھا دورانِ حملہ چیخ چیخ کر انقلاب کے نعرہ لگاتا رہا ، کہا کہ لوگوں انقلاب مبارک ہو ، ہم فوجیوں سے جان چھڑائیں گے، اس ملک کا فیصلہ چار جرنیل نہیں کر سکتے ۔ انصاف یوتھ ونگ لاہور کے شر پسند انفارمیشن سیکرٹری حاشر خان درانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد جو کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ ہوا اسکی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے یہ منصوبہ بنایا گیا تھا ، اس کی لیڈر شب جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید اور شیخ امتیاز شامل تھے پہلے سے پلاننگ کی ہوئی تھی جسکے تحت ہم نے حملہ کیا اور یہ حملہ اس بیانیہ کی عکاسی تھا جو پی ٹی آئی چیئرمین نے فوج کے خلاف ہمارے زہنوں میں بھرا تھا وہ اثر انداز ہوا ۔ "میں بھی حملہ کے وقت وہاں موجود تھا ، میں نے بھی وڈیو بنائی، لوگوں کو اُکسایا کہ لوگوں انقلاب آگیا اور جھنڈا لہرا کر کہا کہ یہ کور کمانڈر ہاؤس نہیں بلکہ خان ہاؤس ہے اس سب عمل کے دوران فوج کا رویہ بہت positive تھا ہماری فوج نے کسی عام شہری کو تنکے کا بھی نقصان نہیں پہنچایا تھا۔