وفاقی حکومت نے آئندہ عام انتخابات کیلئے بجٹ میں رقم مختص کردی

وفاقی حکومت نے آئندہ عام انتخابات کیلئے بجٹ میں رقم مختص کردی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ عام انتخابات کیلئے بجٹ میں رقم مختص کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کردی ہے، انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور ووٹنگ کیلئے 5 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے 4 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص، انتخابی فہرستوں کی چھپائی کیلئے 27 کروڑ رو پے سے زائد کی رقم مختص، ٹریننگ ونگ کیلئے ایک ارب 79 کروڑ روپے کی رقم مختص، میڈیا کوارڈینیشن کیلئے 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ انتخابی تیاریوں کیلئے بجٹ میں ایک ارب 2 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، پنجاب میں انتخابات کیلئے بجٹ میں 9 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص، سندھ میں انتخابات کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے انتخابات کیلئے بجٹ میں 3 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص، بلوچستان کے انتخابات کیلئے ایک ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بجٹ میں مختص کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کیلئے 54 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی، حکومت کی جانب سے انتخابات کیلئے 47 ارب روپے کی یقین دہانی کرائی گئی، وفاقی حکومت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 5 ارب روپے پہلے ہی دے چکی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔