موجودہ دور میں بابراعظم انضمام الحق کا نعم البدل بن سکتے ہیں ، محمد یوسف

موجودہ دور میں بابراعظم انضمام الحق کا نعم البدل بن سکتے ہیں ، محمد یوسف
لاہور: سابق بیٹنگ کوچ قومی کرکٹ ٹیم محمد یوسف نے کہا ہے کہ انضمام الحق پاکستان کرکٹ کا بہت بڑا نام ہے، میری خوش قسمتی ہے کہ میں سعید انور اور انضمام الحق جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا، موجودہ دور میں بابر اعظم انضمام الحق کا نعم البدل بن سکتے ہیں ۔ سابق بیٹنگ کوچ قومی کرکٹ ٹیم محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ بچے گراونڈ میں آکر کرکٹ کھیلیں۔ پہلے بھی ماڈل ٹاون گرینز سے وہاب ریاض،سلمان بٹ اور اعزاز چیمہ جیسے کھلاڑی سامنے آئے، ایسے کیمپ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ محمد یوسف نے کہا کہ پہلے دور والی کرکٹ اب نہیں ہوتی، میچز آئی سی سی اور بورڈ ممبران پلان کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وائٹ بال فارمیٹ میں کارکردگی بہت اچھی ہے۔ پاکستان کے پاس حارث روف،شاہین آفریدی، زمان خان، نسیم شاہ اور احسان اللہ جیسے باولرز ہے۔ انہوں نے کہا کہ انضمام الحق پاکستان کرکٹ کا بہت بڑا نام ہے۔ میری خوش قسمتی ہے کہ میں سعید انور اور انضمام الحق جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔ موجودہ دور میں بابراعظم انضمام الحق کا نعم البدل بن سکتے ہیں ۔ سابق بیٹنگ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ بطور کرکٹر میں چاہتا ہوں کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں۔ بھارت کو پاکستان آنا چاہیئے جبکہ پاکستان کو بھارت جانا چاہیئے، پاک بھارت کرکٹ دونوں حکومتوں کا ایشو ہے، یہ حل ہونا چاہئے۔ محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر کیوں ہے اس پر مجھے خود بھی حیرت ہے۔ پی سی بی کا آئی سی سی پر دباو ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔