مجھے اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیے گا، ندا یاسر

مجھے اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیے گا، ندا یاسر
سورس: instagram

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ندا یاسر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُنہیں حجاب اور گلابی رنگ کے عبایہ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں حج کے لیے روانہ ہورہی ہوں، مجھے اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیے گا۔

ندا یاسر نے اپنے دوست احباب اور چاہنے والوں سے مزید کہا کہ اس مبارک موقع پر، میرا پیچھلا کہا سُنا معاف کیجیے گا۔

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ندا یاسر کو حج کی ادائیگی کے لیے مبارکباد دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ندا یاسر اپنی زندگی میں پہلی بار حج کریں گی، وہ اس سے قبل عُمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔

Watch Live Public News