ویب ڈیسک: فیصل آباد شہر کے علاقے غلام محمد آباد میں ایک افسوسناک واقعے میں الائیڈ اسپتال کے ریٹائرڈ ڈاکٹر یوسف احسان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہےکہ متوفی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر اپنے سر میں فائر کیا، جس سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ڈاکٹر یوسف احسان ذہنی دباؤ یا کسی ذاتی مسئلے کا شکار تھے، تاہم خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔
اہلِ علاقہ اور میڈیکل کمیونٹی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔