کولمبیا:صدراتی امیدوار میگوئل یوریب قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

کولمبیا:صدراتی امیدوار میگوئل یوریب قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
کیپشن: کولمبیا:صدراتی امیدوار میگوئل اوریبے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

ویب ڈیسک: کولمبیا میں صدارتی انتخابی مہم کے دوران دائیں بازو کے اپوزیشن سینیٹر اور آئندہ انتخابات کے امیدوار میگوئل یوریب قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ دارالحکومت بوگوٹا میں پیش آیا، جہاں میگوئل یوریب ایک انتخابی ریلی کے دوران خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔ حملہ آور کی گولیوں کا نشانہ بننے والے اوریبے کو سر پر دو جبکہ جسم پر ایک گولی لگی۔

39 سالہ میگوئل کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وہ انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا، جس سے تحقیقات جاری ہیں۔

کولمبیا کی وزیر خارجہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا، ہم سب میگوئل یوریب کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔"

یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب ملک میں اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، اور اس واقعے نے سیکیورٹی خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Watch Live Public News