گلگت بلتستان انتخابات میں شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کو مبارکباد

گلگت بلتستان انتخابات میں شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کو مبارکباد
کیپشن: گلگت بلتستان انتخابات میں شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کو مبارکباد

ویب ڈیسک:  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ انتخابات کے انعقاد پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے جمہوری عمل کی کامیابی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبارکباد پیش کی۔

شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی امیدواروں نے بھرپور مقابلہ کیا اور انتخابی مہم میں محنت اور لگن کا مظاہرہ کیا، جس پر وہ انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کر کے سیاسی شعور اور ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، جس پر وہ خصوصی تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن، شفاف اور منصفانہ انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں۔ الیکشن کمیشن نے غیر جانبدار اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جو قابلِ ستائش ہے۔

وزیراعظم نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے اور پرامن انتخابات کے انعقاد میں ان کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

Watch Live Public News