شاہین آفریدی ٹیسٹ ٹیم سے باہر، صرف ون ڈے اور ٹی 20 کھیلیں گے

شاہین آفریدی ٹیسٹ ٹیم سے باہر، صرف ون ڈے اور ٹی 20 کھیلیں گے
کیپشن: شاہین آفریدی ٹیسٹ ٹیم سے باہر، صرف ون ڈے اور ٹی 20 کھیلیں گے

ویب ڈیسک: پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا، جبکہ ان کا نام وائٹ بال ( ون ڈے اور ٹی 20) کیمپ کے لیے منتخب 27 کھلاڑیوں میں شامل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور میں 49 کھلاڑیوں کو کیمپ کے لیے مدعو کیا ہے، جن میں 22 ریڈ بال اور 27 وائٹ بال کرکٹرز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے تھنک ٹینک نے شاہین آفریدی کو مستقبل کے ٹیسٹ منصوبوں کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہین آفریدی نے اپنا آخری ٹیسٹ مئی 2026 میں بنگلادیش کے خلاف کھیلا تھا، جہاں ان کی کارکردگی اور بولنگ رفتار تنقید کی زد میں رہی۔ دورۂ بنگلادیش کے بعد انہیں سلہٹ ٹیسٹ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کو شاہین کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں محدود شرکت پر تحفظات ہیں اور انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ چار روزہ کرکٹ میں مستقل شرکت کے بغیر ٹیسٹ کرکٹ میں مطلوبہ معیار برقرار رکھنا مشکل ہے۔

اسی تناظر میں شاہین آفریدی کو فی الحال صرف وائٹ بال کرکٹ تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News