عثمان بزدار کے طوفانی دورے ٗ متعدد سرکاری افسران معطل

عثمان بزدار کے طوفانی دورے ٗ متعدد سرکاری افسران معطل
لاہور (پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ان ایکشن ٗ پنجاب بھر کے طوفانی دورے ٗ غفلت برتنے پر سی پی او ملتان ڈپٹی کمشنر ملتان کو عہدوں سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطا بق وزیر اعلی عثمان بزدار اسلام آباد سے ملتان پہنچے، ملتان سے تونسہ شریف اورپھر ڈیرہ غازی خان گئے ٗعلی الصبح پھر بذریعہ سڑک ملتان واپس پہنچے اور عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی اور فرائض سے غفلت برتنے پر سی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو عہدوں سے ہٹا دیا ٗدونوں افسروں کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے گزشتہ رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ کا دورہ کیا ٗہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا ٗمختلف وارڈز میں گئے، مریضوں کی خیریت دریافت کی اور لواحقین سے طبی سہولتوں بارے دریافت کیا ٗمریضوں اور تیمارداروں کی شکایات پر ایم ایس ڈاکٹر محمد طاہر کو معطل کرنے کا حکم دیدیا۔ پھر عثمان بزدار نے تونسہ میں تھانہ سٹی کا بھی دورہ کیا ٗ حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو کی ٗتھانے آنے والے سائلین کی فوری داد رسی کی ہدایت کی۔فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ای پبلک ہیلتھ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ،ایکسیئن ہائی وے اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی معطل کردیا ٗ وزیر اعلی عثمان بزدار نے تونسہ میں ریسکیو1122 سنٹر کا بھی دورہ کیا اور عملے سے گفتگو کیعثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ تھانوں میں داد رسی کیلئے آنے والی شہریوں سے اچھا سلوک کیا جائے ٗپولیس کو عوام کا خادم بن کر فرائض سرانجام دینا ہوں گے ٗافسران اب کام کریں گے یا گھر جائیں گے،ترقیاتی کاموں میں سست روی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ٗعوام کے ٹیکس سے تنخواہیں لینے والے افسران کو عوام کیلئے کام کرنا پڑے گا ٗعوام کو ریلیف نہ دینے والے افسران کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ٗبہت برداشت کر لیا،اب عوام کو سہولتیں نہ دینے والے افسروں کے خلاف کارروائی ہو گی ٗپنجاب کے ہر ضلع میں جاؤں گا اور عوام کے مسائل خود حل کروں گا۔تونسہ کے دورے کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار رات گئے ڈیرہ غازی خان پہنچے جہاں انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ٗٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں اور انکے تیمارداروں سے سہولیات اور ادویات کی فراہمی بارے پوچھا ٗ تیمارداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے شکایت کی جانب سے ادویات اور تھر مامیٹر بازار سے منگوانے پڑ رہے ہیں جس پر وزیر اعلی عثمان بزدارنے سخت برہمی کا اظہار کیا اور مشیر صحت محمد حنیف پتافی کو معاملہ کی انکوائری کا حکم دیدیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔