شاہ اویس نورانی اور قمر زمان کائرہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ

شاہ اویس نورانی اور قمر زمان کائرہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں شاہ اویس نورانی اور قمر زمان کائرہ میں تلخی ہو گئی۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان کو تین سال پہلے صدر کے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں نے کیوں سپورٹ نہیں کیا۔

قمر زمان کائرہ نے اویس نورانی کو جواب دیا کہ صدر کے انتخاب کا معاملہ تین سال پہلے کا ہے اور اس وقت تک پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کا قیام عمل میں نہیں آیا تھا۔ ہم مختلف الخیال سیاسی جماعتیں ہیں اور اتحادی ہیں تاہم ایک دوسرے میں ضم نہیں ہوئے۔

اویس نورانی کو مولانا فضل الرحمان نے خاموش کرا دیا۔ شاہد خاقان عباسی نے بات کا رخ موڑدیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔