پی ایس ایل 8 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

پی ایس ایل 8 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی
راولپنڈی : ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی نے پشاور زلمی ایٹرز کو8 وکٹوں شکست دیدی۔ راوالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 10 گیند پہلے ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم اور صائم ایوب نے اپنی ٹیم کو 162 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ صائم ایوب نے 34 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 60 گیندوں پر اپنی پہلی پی ایس ایل سنچری اسکور کی۔وہ 3 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ روومین پاول 35 اور ٹام کوہلر کیڈمور 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے واحد وکٹ ڈیوائن پروٹوریس کے حصے میں آئی۔ کوئٹہ کے پارٹن گپٹل 21 اور ول سمید نے 26 رنز بنائے۔جیسن روئے نے 63 گیندوں پر 145 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔محمد حفیظ نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور مجیب الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔