چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ 

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ 

(ویب ڈیسک )   قذافی سٹیڈیم لاہور ،  نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم  اپ گریڈ ہوں  گے ۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا  ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ   چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے 3 روز میں قذافی سٹیڈیم کی اپ  گریڈیشن کا حتمی ڈیزائن پلان طلب کرلیا  ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ  دوسرے مرحلے میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن پلان تیار کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔

  محسن نقوی  نے  کہا ہے کہ  سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے  سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ ضرورت کے مطابق سٹیڈیم میں نشتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم کے باکسز میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا جائے گا۔

چئیرمین پی سی بی کی زیر صدارت اجلاس  ہوا،  اجلاس میں نیسپاک کے حکام نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی،  نیسپاک کے حکام اور متعلقہ حکام  نے  اجلاس میں شرکت کی۔

Watch Live Public News