ویب ڈیسک: کابینہ اجلاس میں مارکوروبیو اور ایلون مسک میں جھگڑے کے بارے میں سوال پوچھنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں آگئے۔جعلی خبریں پھیلانا بند کرو،،، این بی سی رپورٹر کو سخت تنبیہ۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد، جب ایک این بی سی نیوز رپورٹر نے مارکو روبیو اور ایلون مسک کے جھگڑے سے متعلق سوال کیا، تو صدر ٹرمپ غصے میں آ گئے۔ انہوں نے سختی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور جعلی خبروں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں ایلون مسک اور مارکو روبیو کے درمیان اسٹاف کی کمی کی وجہ سے گرما گرم بحث ہوئی۔
ایلون مسک نے کہا کہ آپ نے میرے شعبہ ڈوج کے ایک اہلکار کے سوا کسی کو نہیں نکالا۔ جس پر امریکی وزیرخارجہ روبیو نے جواب دیا کہ مسک سچ نہیں بول رہے۔ محکمہ خارجہ کے پندرہ سو ملازمین نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی ہے۔
پھر روبیو نے طنز کیا کہ کیا انہیں واپس بلا کرنوکری سےنکال کردکھاؤں۔تاہم ٹرمپ نے ایلون مسک اور مارکوروبیو کے مابین اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔