ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کے اختتام پر پاکستان نے اضافی ٹیکس اقدامات تجویز کرنے کے بجائے قانونی اور انتظامی ذرائع سے اضافی محصولات کی وصولی کا انتخاب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سےبجلی پر جنرل سیلز ٹیکس میں ریلیف اور اضافی مالیاتی سرچارج کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔حکومت کی اگلے 5 سالوں کے لیے بجلی پر تقریباً 2.83 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج کی تجویز کی گئی ہے۔حکومت ماضی میں لیے گئے قرضوں پر تقریباً 1.47 روپے فی یونٹ فنانسنگ لاگت سر چارج وصول کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف نے موسم سرما ٹیرف پیکیج میں توسیع کی حکومتی درخواست بھی مسترد کردی ہے،حکومت نے وفد کو شمسی نیٹ میٹرنگ ٹیرف کو 26 روپے سے کم کرکے 10 کرنے کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا ہے۔