بریکنگ نیوز!دسمبرکےآخریاجنوری 2026میں نئےانتخابات کااعلان

بریکنگ نیوز!دسمبرکےآخریاجنوری 2026میں نئےانتخابات کااعلان
کیپشن: بریکنگ نیوز!دسمبرکےآخریاجنوری 2026میں نئےانتخابات کااعلان

ویب ڈیسک: میانمار کے آرمی چیف اور فوجی حکومت کے سربراہ نے دسمبر 2025 یا جنوری 2026 میں ملک میں نئے عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ۔ اپوزیشن نے ڈھکوسلہ قراردے کرمسترد کردیا۔

میانمارکی سرکاری نیوز ایجنسی گلوبل نیو لائٹ کی رپورٹ کے مطابق سینئر جنرل من آنگ ہی لانگ نے جو ان دنوں بیلاروس کے دورے پرہیں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

یادرہے جنرل من آنگ کی قیادت نے 2021 میں ایک فوجی بغاوت کے بعد  آنگ سان سوچی کی سویلین حکومت  کا تختہ الٹ کر اقتدار سنبھال لیا تھا جبکہ درجنوں سیاسی جماعتوں پر پابندی لگادی گئی۔تاہم دوسال کی سخت سیاسی کشمکش کے  بعد 2022 سے ملک میں اپوزیشن گروپوں نے مسلح بغاوت شروع کردی تھی۔ میانمار میں عدم استحکام کے باعث برسراقتدار فوجی ٹولہ کئی دفعہ ملک میں نافذ ایمرجنسی میں توسیع کرچکا ہے۔

  اپوزیشن نے منصوبہ بند انتخابات کو دھوکا قرار دے کر مسترد کردیا ہے جبکہ فوجی حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک 53 سیاسی جماعتیں الیکشن کے لئے رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔

  دوسری طرف ملکی مردم شماری جو ووٹر رجسٹریشن کے لئے لازمی ہے ابھی تک ادھوری ہے ۔330 ٹاؤن شپ میں سے صرف 145 میں  مردم شماری ہوسکی ہے ۔

تنازعات اور فوجی کارروائیوں  کے باعث 3.5 ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں  اور ووٹنگ کے دوران تشدد میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

Watch Live Public News