پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغانیوں کیخلاف سخت ایکشن

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغانیوں کیخلاف سخت ایکشن

ویب ڈیسک: غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغانیوں کے خلاف 31 مارچ 2025 کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر قانونی  طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے،مقررہ تاریخ کے بعد مقیم غیر قانونی، غیر ملکیوں اور  افغان شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایسے افراد کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا جائے گا، پاکستان میں مقیم تمام افغان شہریوں کو واضح ہدایات دی گئی ہے کہ وہ باعزت طور پر واپس چلے جائیں، پاکستان میں بڑھتی دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے براہ راست ملوث ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ 4 مارچ 2025ء کو بنوں کینٹ خود کش حملوں میں فتنہ الخوراج کے 16 دہشتگرد جہنم واصل کئے گئے تھے،ان ہلاک خوارجین میں افغان دہشتگرد بھی شامل تھے اور اس حملے کی منصوبہ سازی افغان سرزمین پر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق " غیر قانونی مقیم غیر ملکی اور افغان سٹیزنز کارڈ ہولڈر 31 مارچ تک رضاکارانہ پاکستان چھوڑ دیں"

یکم اپریل سے تمام غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

Watch Live Public News