غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ سامنے آگئے

غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ سامنے آگئے

ویب ڈیسک: فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایک عرب حمایت یافتہ منصوبے کی حمایت کی ہے، جس کا مقصد غزہ کی تعمیرِ نو ہے اور اس پر 53 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

تفصیلات کےمطابق  اس منصوبے کا مقصد فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو روکنا ہے،  وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ منصوبہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ایک حقیقت پسندانہ راستہ فراہم کرتا ہے اور اگر اسے مؤثر طریقے سے نافذ کیا گیا تو فلسطینیوں کی تباہ حال زندگیوں میں فوری اور پائیدار بہتری آ سکتی ہے۔

یہ اقدام غزہ کے انسانی بحران کو حل کرنے اور خطے میں طویل مدتی استحکام یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو اجاگر کرتا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس منصوبے کا مسودہ مصر کی جانب سے تیار کیا گیا تھا، جس کی رواں ماہ عرب رہنماؤں نے تائید کی تھی، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسے مسترد کردیا گیا تھا۔

غزہ کی مکمل تعمیر نو کا عرب منصوبہ 5 برسوں میں تین مراحل پر مشتمل ہے۔

پہلے مرحلے میں پہلے دو برسوں کے دوران 20 ارب ڈالر کی لاگت سے 2 لاکھ گھروں کی تعمیر کی جائےگی۔

اس کے بعد دوسرا مرحلہ ڈھائی برسوں پر مشتمل ہوگا۔ اس میں بھی 2 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں، جبکہ غزہ میں ایک ایئرپورٹ کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

Watch Live Public News