زکوٰۃ کا محکمہ ختم کرنے کا اعلان

 زکوٰۃ کا محکمہ ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زکوٰۃ کا محکمہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان کے زکوٰۃ مستحقین کو محکمے کی جانب سے سالانہ 30 کروڑ روپے تقسیم کیے جاتے ہیں، جبکہ محکمے پر سالانہ ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ آتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ محکمہ زکوٰۃ کے پاس 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے کے لیے 80 گاڑیاں ہیں، اور گزشتہ 2 برس سے مستحقین میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہم ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے مستحقین زکوٰۃ کو رقم تقسیم کرائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق بھی چیئرمین زکوٰۃ سمیت دیگر عہدیداروں کی تنخواہیں و مراعات ختم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Watch Live Public News