نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی
کیپشن: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جب انہوں نے صرف پانچ گیندوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

 بریٹ رینڈل نے 25 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ اور سینٹرل ڈسٹرکٹس کی بھی بہترین ڈومیسٹک پرفارمنس ہے۔  یہ کارنامہ نیپئیر میں پلنکٹ شیلڈ کے میچ کے دوسرے روزناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف انجام پایا۔  ان پانچ وکٹوں میں نیوزی لینڈ کے اوپنر جیت راول اور فاسٹ بولر کرسٹین کلارک بھی شامل تھے۔
 اس سے قبل پانچ گیندوں میں پانچ وکٹوں کا ریکارڈ صرف پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی میں موجود تھا، جو آئر لینڈ کے کرکٹر کرٹس کیمفر نے ڈومیسٹک انٹر پروونشل میچ میں قائم کیا تھا۔
 بریٹ رینڈل کی شاندار بولنگ کے باعث ناردرن ڈسٹرکٹس 82 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جبکہ سینٹرل ڈسٹرکٹس نے 373 رنز بنائے تھے۔

Watch Live Public News