(ویب ڈیسک ) سوئٹزرلینڈ نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیے۔
سوئس وزیر دفاع مارٹن فِسٹر کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر اپنے حملوں کے ذریعے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے،
انہوں نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ وفاقی کونسل کی رائے ہے کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ہماری نظر میں یہ طاقت کے استعمال کی ممانعت کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے تمام فریقوں سے لڑائی روکنے اور شہری آبادی کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی
سوئس وزیر دفاع مارٹن فِسٹر نے کہا کہ ان کا اشارہ ان تمام ممالک کی طرف ہے جو طاقت کے استعمال کی ممانعت کی پابندی نہیں کر رہے، جن میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا"امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے۔ ایسا کر کے انہوں نے، ایران کی طرح، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔"