فوری اقدامات نہ کئے تو مظاہرے شروع ہو جائیں گے

فوری اقدامات نہ کئے تو مظاہرے شروع ہو جائیں گے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی کے باعث ملک میں ہر سال روزگار کے 20 لاکھ نئے مواقعے فراہم کرنا ہوں گے ، شرح نمو اور روزگار کے مواقعے بڑھانے کیلئے حکومت آئندہ مالی سال بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھائے گی ،آئندہ مالی سال کیلئے شرح نمو کا ہدف 5 فیصد رکھا جائے گا ، رواں مالی سال کا بجٹ خسارہ 7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال میں شرح نمو بڑھانے کیلئے 900 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کرے گی ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 20 ارب ڈالر حاصل کریں گے ، کورونا سے متاثرہ معیشت کی فوری بحالی کیلئے حکومت اقدامات لے گی، اگر زرعی اور صنعتی پیداوار نہ بڑھائی گئی تو مستقبل میں سڑکوں پر مظاہرے شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال ٹیکس وصولیوں کو بڑھا کر 6 ہزار ارب روپے سے زیادہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنے کیلئے متبادل ذرائع استعمال کیے جائیں گے ، آئی ایم ایف کو محصولات اور بجلی کے شعبے میں اصلاحات پر متبادل ذرائع پر اعتماد میں لیں گے ، آئی ٹی برآمدات کو دو سال میں 2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کیا جائے گا ۔

Watch Live Public News