ویڈیو - وزیر اعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے

ویڈیو - وزیر اعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے
پبلک نیوز: وزیر اعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں. وزیر اعظم آج خاتون اول اور وفد کے ہمراہ مدینہ پہنچ گئے ہیں.مدینہ منورہ میں وزیر اعظم عمران خان، خاتون اول اور حکومتی وفد کے ہمراہ روزہ رسول صل اللہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے. جس کے بعد آج افطاری بھی مدینہ منورہ میں کریں گے. گورنر مدینہ نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا. وزیر اعظم عمران خان مدینہ پاک کے احترام میں ننگے پاؤں جہاز سے اترے. وزیر اعظم کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی بھی مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں جہاز سے اتریں.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔