فارم 47 پر جعلی حکومت بنوانےوالےپہلےقوم سےمعافی مانگیں،یاسمین راشد

 فارم 47 پر جعلی حکومت بنوانےوالےپہلےقوم سےمعافی مانگیں،یاسمین راشد
کیپشن: فارم 47 پر جعلی حکومت بنوانےوالےپہلےقوم سےمعافی مانگیں،یاسمین راشد

ویب ڈیسک:صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نےکہا ہے کہ فارم 47 پر جعلی حکومت بنوانے والے پہلے قوم سے معافی مانگیں،لوگوں کے پسندیدہ لیڈر، انکی پارٹی کو ختم کرنے کی سازش کرنے والے معافی مانگیں،کیڑے والی گندم منگوا کرقوم کا پیسا ضائع کرنے والے معافی   مانگیں۔

تفصیلا ت کے مطابق صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے قوم سے انکی پسند، انکے ووٹ کا حق چھنینے والے معافی مانگیں،الیکشن چوری کرنے والے قوم سے معافی مانگیں۔فارم 47 پر جعلی حکومت بنوانے والے پہلے قوم سے معافی مانگیں۔

 صدر پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 9 مئی کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کی عزت کو پامال کرنے والے معافی مانگیں،لوگوں کے پسندیدہ لیڈر، انکی پارٹی کو ختم کرنے کی سازش کرنے والے معافی مانگیں،کیڑے والی گندم منگوا کرقوم کا پیسا ضائع کرنے والے معافی   مانگیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد  نے کہا کہ کسان سے انکی اجرت چھیننے والے معافی مانگیں،انکی محنت کو  ضائع کرنے والے معافی مانگیں،ابھی تک صرف پنجاب کی نا اہل نا لائق فارم 47 کی حکومت نے گندم کی خریداری شروع نہیں کی باقی سب صوبوں میں خریداری شروع ہوچکی ہے۔

صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے کسانوں کو زیادہ گندم اُگانے کیلئے کہا اور اب انکی محنت، خون پسینے کی کمائی کو آگ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے،کسان اجکل سڑکوں پر رُل رہے ہیں،چیف جسٹس صاحب کون پوچھ گا انھیں؟ ۔

Watch Live Public News