عمران خان سے ملاقات نہ کروانےپر گنڈاپورکاتوہین عدالت کی کارروائی کاعندیہ

عمران خان سے ملاقات نہ کروانےپر گنڈاپورکاتوہین عدالت کی کارروائی کاعندیہ
کیپشن: عمران خان سے ملاقات نہ کروانےپر گنڈاپورکاتوہین عدالت کی کارروائی کاعندیہ

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عدالت نے انہیں توہین عدالت کیس میں ملاقات کی اجازت دی ہے لیکن اگر پھر بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی تو وہ دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں صوبے کے تمام کام چھوڑ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آیا ہوں لیکن مجھے بار بار روکا جا رہا ہے۔ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔انہوں نے شکایت کی کہ سب سے کم ملاقاتیں انہیں دی جاتی ہیں حالانکہ عمران خان نے خود ان تک ملاقات کا پیغام بھیجا تھا۔

موجودہ کشیدہ ملکی حالات کے حوالے سے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگی حالات پر کیا تبصرہ کروں؟ یہ لوگ ملاقاتوں سے ہی فارغ نہیں ہو رہے۔ دشمن ڈرون پر ڈرون مار رہا ہے اور ہمیں یہاں روکا جا رہا ہے۔  عمران خان سے ملاقات کرنابڑا مسئلہ ہے جنگ مسئلہ نہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کو پیغام دیتا ہوں اب تم نتھیا گلی اپنے گھر جا کے دکھاؤ۔اگر مجھے نہیں ملنے دیا گیا تو وزیر اعلی پنجاب بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جاسکے گی۔

انہوں نے ملاقات نہ ہونے کو سیاسی انتقام قرار دیا اور واضح کیا کہ وہ قانونی راستے اپناتے ہوئے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Watch Live Public News