بھارتی جارحیت پر پاکستانی عوام کا افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

بھارتی جارحیت پر پاکستانی عوام کا افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
کیپشن: بھارتی جارحیت پر پاکستانی عوام کا افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے بزدلانہ حملے کے بعد ملک بھر میں عوام نے افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ خاص طور پر گھوٹکی کی عوام نے ہر محاذ پر اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  بھارت نے بوکھلاہٹ کے عالم میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کے ذریعے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم افواجِ پاکستان نے ان ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا کر دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا متحد ہو کر جواب دیں گے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی عوام کا جذبہ اور حوصلہ، مودی سرکار اور انتہا پسند سوچ رکھنے والوں کے منہ پر زوردار طماچہ ہے۔

پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیز ردِعمل نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے دفاع میں کوئی کمزوری برداشت نہیں کی جائے گی۔ دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

عوامی جوش و خروش سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ پاکستان کی عوام اور افواج ایک ہی صف میں ہیں، اور وطن عزیز کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

Watch Live Public News