مودی کی سکھ دشمنی اور پاکستان مخالف دوغلی سازش بےنقاب

مودی کی سکھ دشمنی اور پاکستان مخالف دوغلی سازش بےنقاب
کیپشن: مودی کی سکھ دشمنی اور پاکستان مخالف دوغلی سازش بےنقاب

ویب ڈیسک:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دوغلا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بےنقاب ہوگیا ہے، جہاں ایک طرف وہ سکھ برادری کو دنیا بھر میں نشانہ بنا رہا ہے، وہیں دوسری طرف انہیں پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی گھناؤنی سازش رچائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف بندوق چلانے کے لئے مودی کو سکھوں کے کندھوں کی ضرورت پڑ گئی، بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے مشرقی پنجاب میں سکھ مذہبی مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ ان کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر سکھوں کے جذبات کو پاکستان کے خلاف مشتعل کیا جا سکے۔

سند یافتہ دہشت گرد مودی کی سکھوں کے خلاف ایک تیر سے تین شکار کی سازش،سکھوں کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنا کر انہیں قابو رکھنا، بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے تحت سکھ مذہبی مقامات پر حملے کر کے ان کا الزام پاک فضائیہ کے طیاروں کے رنگ میں رنگی تصاویر کے ذریعے پاکستان پر لگانے کی کوشش کی جائے گی،تاہم یہ سازش افشا ہو چکی ہے۔

یہ وہی نریندر مودی ہے جس کی حکومت کے ہاتھ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف سازش میں رنگے ہوئے ہیں، ہر بار بھارت کا منہ کالا ہوا،امریکا، کینیڈا ، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پر مشتمل فائیو آئیز نے بھارتی سازش کا پردہ چاک کیا۔

ریاستی دہشتگردی کرنے والے نریندر مودی کو جی 20 اجلاس پر سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کھری کھری سنائیں،گرونانک کی دھرتی پاکستان سکھوں کے لئے انتہائی مقدس ہے،سکھوں اور پاکستان کے درمیان بڑھتے خوشگوار پیار بھرے تعلقات ہندوتوا ذہنیت کو چبھتے ہیں۔

اس کے برعکس  پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کے لیے اپنے دل اور دروازے کھلے رکھے ہیں۔کرتار پور راہداری پر کروڑوں ڈالر خرچ کر کے دنیا کا سب سے بڑا گردوارہ بنایا گیا، اور بیساکھی 2025 میں ریکارڈ ساڑھے 6 ہزار بھارتی سکھوں کو یاترا کے ویزے جاری کیے گئے۔

پاکستان سکھوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتا ہے، اور گرونانک کی دھرتی کو مقدس امانت سمجھتا ہے، لہٰذا سکھ مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کا الزام پاکستان پر لگانا نہ صرف لغو ہے بلکہ بین الاقوامی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

مودی کا اصل ہدف پاکستان اور سکھ برادری کے تعلقات میں نفرت کا بیج بونا ہے۔ذہبی اقلیتوں کو کچلنے والا مودی کبھی سکھوں کا دوست نہیں ہو سکتا۔

پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان سکھ برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے مقدس مقامات، جذبات اور سلامتی کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا، اور مودی کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Watch Live Public News