پاک بھارت کشیدگی: شہری جانی نقصان پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار تشویش

پاک بھارت کشیدگی: شہری جانی نقصان پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار تشویش

(ویب ڈیسک )  انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاک بھارت کشیدگی میں شہری جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 ایمنسٹی انٹرنیشنل کے  پروگرام ڈائریکٹر برائے قانون اور پالیسی  کیرلولن ہارن  نے بیان میں کہا ہے کہ   پاکستان اور بھارت دونوں فوری طور پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی مخاصمت سے شہریوں کو پہلے ہی نقصان ہو چکا ہے۔

ایمنسٹی کو پاکستان اور بھارت میں شہری جانی نقصان پر تشویش ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل  کا کہنا ہے کہ   ہر مسلح تنازعہ میں شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ہوتا ہے،مسلح تنازعات کے دوران شہریوں کا تحفظ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کا بنیادی اصول اور ہر قوم پر لاگو ہوتا ہے،  بلا تخصیص شہریوں یا شہری املاک مثلا گھروں، ہسپتالوں، سکولز اور بنیادی سروسز کو نشانہ بنانا ویانا کنونشن کے تحت ممنوع ہے۔

 ایمنسٹی انٹرنیشنل   نے بیان میں کہا ہے کہ    پاکستان اور بھارت کی حکومتیں بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، پاکستان اور بھارت شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔

Watch Live Public News