ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی، سعوی وزیر مملکت برائے امور خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کل اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے،پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے سعودی عرب سرگرم ہے۔
مہمان وزیرمملکت برائے خارجہ آج بھارتی دارلحکومت میں تھے، مہمان وزیرمملکت برائے خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔