وفاق المدارس کا جمعہ کو "یومِ یکجہتی پاکستان" اور "یومِ بیداری قوم" کے طور پر منانے کا اعلان

وفاق المدارس کا جمعہ کو

(ویب ڈیسک ) وفاق المدارس  نے جمعہ کو "یومِ یکجہتی پاکستان" اور "یومِ بیداری قوم" کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

قائدین وفاق المدارس  کا کہنا ہے کہ  آئمہ و خطباء جمعہ کے خطبات میں قوم کو بیدار رکھنے کا اہتمام کریں،آئمہ و خطباء دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے لیے قوم کو تیار کریں۔

قائدین وفاق المدارس   نے کہا ہے کہ  مساجد میں پاک فوج کی فتح و نصرت اور شہداء کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔

وفاق المدارس کی بھارت کے حملے کی شدید مذمت،   بھارت کو خطے کے امن کا دشمن قرار دیا ۔

قائدین وفاق المدارس  کا کہنا ہے کہ   بھارت اسلام دشمن اور متعصب حکومت کے طور پر بے نقاب ہوگیا۔

 قائدین وفاق المدارس کا پاک فوج خصوصاً پاک فضائیہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ قوم سے متحد رہنے اور افواجِ پاکستان کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

Watch Live Public News