(ویب ڈیسک ) بھارتی میڈیا کی جانب سے آج ایک من گھڑت اور جھوٹی خبر پھیلائی گئی کہ پاکستان نے جموں، سانبہ، آر ایس پورہ اور ارنیا پر ڈرون اور 8 میزائل داغے۔
یہ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم نے تمام خطرات کو ناکام بنا دیا اور جموں میں احتیاطاً بجلی بند کی گئی۔یہ تمام دعوے بے بنیاد، من گھڑت اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ نہ پاکستان کی جانب سے ایسی کوئی کارروائی ہوئی، نہ بھارت کے پاس اس کا کوئی ثبوت موجود ہے۔
اصل حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے آج پاکستان میں شہری آبادی کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا، اور اپنی بربریت کو چھپانے کے لیے یہ جعلی کہانی گھڑی گئی ہے تاکہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا سکے۔
یہ بیانیہ بھارتی ریاستی پروپیگنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد نہ صرف اپنی جارحیت کو “دفاع” کا رنگ دینا ہے بلکہ عالمی برادری کو گمراہ کر کے معصوم شہریوں پر حملوں کو جائز ثابت کرنا ہے۔
پاکستان نہایت ذمہ داری، پیشہ ورانہ مہارت، اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اپنا دفاع کرتا ہے۔ ہم نہ ڈرتے ہیں، نہ چھپ کر وار کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی آیس پی آر کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( اے آئی) سے بنی جعلی پریس کانفرنس بھی اسی فراڈ کا حصہ ہے۔اس جعلی پریس کانفرنس سے متعلقہ تمام بھارتی پراپیگنڈہ بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔