زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ہے

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ہے

(ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک  کے مطابق  گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق   زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 33 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 2 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 15 ارب 48 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 15 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ   زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News