ویب ڈیسک: دھرم شالہ سٹیڈیم میں آئی پی ایل میچ روک دیا گیا، کھلاڑیوں اور تمائشیوں کو نکالا جا رہا ہے۔
کھیلوں کی ایک آن لائن ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق پنجاب کنگز بمقابلہ دہلی کیپیٹلز کا میچ نمبر 58 جو ٹاٹا آئی پی ایل کے تحت کھیلا جانا تھا، دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں ایک سنگین تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کرنا پڑا۔

علاقے میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیم کے ایک فلڈ لائٹ ٹاور نے کام کرنا بند کر دیا، بی سی سی آئی نے واقعے پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو پیش آنے والی پریشانی پر افسوس کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث انڈین پریمیئر لیگ کا دھرم شالہ میں 11 مئی کو شیڈول پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کا میچ احمدآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
جمعرات کے روز گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انیل پٹیل نے ٹائمز آف انڈیا کو آئی پی ایل میچ منتقلی کی تصدیق کی ہے۔