چینی بھارتی رافیل طیاروں کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل 

چینی بھارتی رافیل طیاروں کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل 

(ویب ڈیسک ) چینی سوشل میڈیا  پر وائرل ویڈیو   میں   بھارت کے رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا جا رہا ۔

خیال رہے کہ   گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات کو میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔ جس کے جواب میں پاکستانی ایئرفورس کے شاہینوں  نے 5 بھارتی جہاز مار گرائے تھے ۔جن میں  3 رافیل طیارے تھے جس کی تصدیق ترجمان پاک فوج نے بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ  بھارتی اخبار نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 بھارتی جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی روزنامہ "دی ہندو" نے باضابطہ طور پر یہ خبر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر گرے ہوئے طیاروں کی تصاویر کے ساتھ شیئر کی تاہم کچھ دیر بعد یہ خبر ہٹالی گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کا رافیل طیارہ گرائے جانے پر چینی سوشل میڈیا انفلوئینسر   بھارت کا مذاق اڑانے لگے  جس کی ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر  وائرل ہو رہی ہے۔

Watch Live Public News