چین کے دو سابق وزرائے دفاع کو کرپشن کیسز میں سزائے موت

چین کے دو سابق وزرائے دفاع کو کرپشن کیسز میں سزائے موت
کیپشن: چین کے دو سابق وزرائے دفاع کو کرپشن کیسز میں سزائے موت

ویب ڈیسک: چین کے دو سابق وزرائے دفاع وی فینگے اور لی شانگفو کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں سابق عہدیداروں پر بھاری رقوم اور قیمتی اشیا بطور رشوت لینے کے الزامات تھے، جنہیں فوجی عدالت نے درست قرار دیا۔ عدالت نے سزا کے ساتھ دونوں کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق وی فینگے 2018 سے مارچ 2023 تک چین کے وزیر دفاع رہے، جبکہ لی شانگفو مختصر عرصے کے لیے اس منصب پر فائز رہے تھے، تاہم بعد میں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

چینی حکومت گزشتہ چند برسوں سے کرپشن کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے تحت اعلیٰ حکومتی اور عسکری شخصیات کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

Watch Live Public News