بریانی کے بعد تربوز کھانے سے پورے خاندان کی موت، فرانزک رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

بریانی کے بعد تربوز کھانے سے پورے خاندان کی موت، فرانزک رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
کیپشن: بریانی کے بعد تربوز کھانے سے پورے خاندان کی موت، فرانزک رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

ویب ڈیسک: بھارتی شہر ممبئی میں میاں بیوی اور دو بچیوں کی ہلاکت کے معاملے میں فرانزک رپورٹ نے اہم انکشاف کر دیا۔ ابتدائی طور پر واقعے کو فوڈ پوائزننگ قرار دیا جا رہا تھا، تاہم تحقیقات میں معلوم ہوا کہ خاندان کی موت چوہے مار زہر سے ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ عبداللہ عبدالقادر، ان کی اہلیہ نسرین اور دو بیٹیاں عائشہ اور زینب نے گزشتہ ماہ اہل خانہ کے ساتھ بریانی کھانے کے بعد رات گئے تربوز کھایا تھا۔ چند گھنٹوں بعد چاروں کی طبیعت بگڑ گئی اور شدید قے شروع ہو گئی۔ بعد ازاں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

فرانزک رپورٹ میں لاشوں اور تربوز کے نمونوں میں زنک فاسفائٹ نامی زہریلا کیمیکل پایا گیا، جو عام طور پر چوہے مار زہر میں استعمال ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران اندرونی اعضا میں سبز رنگت بھی زہر خورانی کی علامت کے طور پر سامنے آئی۔

تفتیشی حکام اب یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ زہریلا مادہ تربوز میں حادثاتی طور پر شامل ہوا یا اسے جان بوجھ کر ملایا گیا تھا۔

Watch Live Public News