(ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ہماری میزائل صلاحیت سے متعلق سی آئی اے غلط ہے۔ ہماری میزائل صلاحیت 28 فروری کے مقابلے میں 75 نہیں 120 فیصد ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب کوئی سفارتی حل میز پر آتا ہے تو امریکا غیرذمہ دارانہ ملٹری ایڈونچر کرتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی وجوہات ہوں نتیجہ ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ ایرانی کبھی دباؤ کے آگے نہیں جھکتے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہماری میزائل صلاحیت سے متعلق سی آئی اے غلط ہے۔ ہماری میزائل صلاحیت 28 فروری کے مقابلے میں 75 نہیں 120 فیصد ہے اور اپنے عوام کے دفاع کیلئے ہماری تیاری 1 ہزار فیصد ہے۔