(ویب ڈیسک ) پاکستانیوں کے ٹارگٹڈ ڈی پورٹ ہونے کی خبروں کی وزارت داخلہ نے تردید کر دی ہے۔
وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی مخصوص ملک یا فرقے کے خلاف ڈی پورٹیشن مہم نہیں چل رہی، ڈی پورٹیشن صرف میزبان ملک کے قوانین کی خلاف ورزی پر معمول کی کارروائی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق اوور اسٹے اور غیر قانونی دستاویزات پر کارروائیاں عالمی قوانین کے مطابق ہوتی ہیں،پاکستانی شہری بدستور یو اے ای اور دیگر دوست ممالک کے ویزے حاصل کر رہے ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جعلی خبریں مذموم مقاصد کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔