این اے 75 ڈسکہ: ضمنی الیکشن انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری

این اے 75 ڈسکہ: ضمنی الیکشن انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری
ڈسکہ ( پبلک نیوز) این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری۔ ڈی سی نے اعتراف کیا کہ حکومت نے ضمنی انتخاب میں میں دھاندلی کے لیے دباؤ ڈالا۔ ڈی سی کا مشکوک مقام پر جانا انکے نیوٹرل ہونے پر سوالیہ نشان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی سی نے مشکوک مقام پر ہونے سے انکار کیا لیکن شواہد نہ دے سکے۔ اے سے ڈسکہ امن و امان کی صورتحال سے آگاہ تھے لیکن بہتر ہدایات جاری نہ کرسکے۔ اے سی ڈسکہ پولنگ اسٹاف کو غیر قانونی ہدایات دیتے رہے۔ اے سی ڈسکہ پریزائیڈنگ افسران کو ہراساں کرتے رہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ ماتحت پولیس افسران اور اہلکاروں کی نااہلی کے ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے جان بوجھ کو آر او آفس کو تاخیر سے سکیورٹی پلان دیا۔ ڈی پی او اور سیالکوٹ الیکشن کے روز اپنے گھر پر بیٹھے رہے اور امن و امان کی صورتحال پر عدم دلچسپی کا مظاہر کیا۔ ڈی پی او نے امن و امان کی بحالی کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کیے۔ دوران انکوائری ڈی پی او اور ڈی ایس پی ذوالفقار ورک ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے۔ این اے 75 ڈسکہ میں امن و امان کی خراب صورتحال کا ذمہ دار ڈی پی او اور ڈی ایس پی ایک دوسرے کو ٹھہراتے رہے۔ انکوائری کمیٹی نے ڈی پی او اور ڈی ایس پی دونوں کو دھاندلی میں ملوث قرار دیا۔ پرایزائیڈنگ افسران کو مدنظر رکھتے ضمنی انتخاب میں نتائج پر اثرانداز ہونے کے پیسے کے استعمال نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔