لاہور ( پبلک نیوز) کورونا وبا کے باعث ایک روز میں مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ صفر سات فیصد رہی۔ فعال مریضوں کی تعداد 22 ہزار 733 ہو گئی، ایک ہزار 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41709 ٹیسٹ کیے گئے، 449 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ صفر سات فیصد رہی۔ مجموعی کیسز 12 لاکھ 77 ہزار 160 تک جا پہنچے۔ ایک روز میں مزید 9 افراد کووڈ کے باعث جان کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد 28547 ہوگئی۔ اس وقت ملک بھر میں 22733 افراد کووڈ کے باعث اسپتالوں اور گھروں میں زیرعلاج ہیں، ایک ہزار 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز 517 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد اب تک اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 880 ہو گئی ہے۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے، اب تک 4 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔