ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق فوادچودھری نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی نظر میں تمام سیاسی حریف دہشتگرد ہیں، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،پاکستان کے حالات کا فیصلہ پاکستانیوں نے کرنا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ انسداد دہشتگری عدالت میں آج ہماری 200 ویں پیشی ہے،کچھ سمجھ نہیں آ رہی، عجیب و غریب پراسیکیوشن ہے،سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ دہشت گردی کے کیسز اے ٹی سی میں چلیں گے،یہاں پر تمام لوگوں کے کیسز انسداد دہشتگری عدالت میں چل رہے ہیں،ہم اس نہج پر ہیں کہ بین الاقوامی طور پر پاکستانی عدالتوں کو کینگرو کورٹس قرار دیا جائے۔
فوادچودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل کاٹ رہے ہیں، پورا پاکستان اس وقت جیل میں ہے،حاجی امتیاز کے ساتھ جو ہوا آپ کے سامنے ہیں، سیاسی کارکنوں کے ساتھ جو ہو وہ رہا وہ آپ کے سامنے ہیں،اچھی بات ہے کہ بین الاقوامی برادری کو احساس ہے کہ 25 کروڑ پاکستانی کس کرب سے گزر رہے ہیں،امریکی قیادت کی تبدیلی سے بہت فرق پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی پاکستانیوں نے اس بار ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا ہے، امریکی کانگرس کی قرارداد پر جو بائیڈن نے عمل نہیں کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کو اس پر عمل کرنا چاہیے،پاکستان کے حالات ٹرمپ یا ایلون مسلک نے ٹھیک نہیں کرنے،پاکستان کی قیادت کو تلخیاں کم کرنے، بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔وکیل ہونے کا یہ فائدہ ہے کہ کیسز پر پیسے خرچ نہیں ہو رہے،میرے دوست میرے کیس لڑ رہے ہیں۔